مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ ننسی پلوسی کو احمق قراردیدیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ننسی پلوسی نے کہا ہے کہ " رائے دہندگان کو ٹرمپ کی قسمت کا فیصلہ کرنے کی اجازت دینا خطرناک ہوگا " ۔ پلوسی جانتی ہے کہ میں انتخابات میں کامیاب ہوں گا اور وہ عوام کو اس چانس سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔ وہ ایک احمق عورت ہے۔ پلوسی نے اس سے قبل ٹرمپ کے مستعفی ہونے کی تجویز پیش کی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک پیغام میں امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ ننسی پلوسی کو احمق قراردیدیا ہے۔
News ID 1895518
آپ کا تبصرہ